0
Monday 7 Jun 2021 22:29

علامہ ساجد علی نقوی کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

علامہ ساجد علی نقوی کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سندھ کے علاقہ ڈہرکی کے قریب سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے ٹریک پر کئی حادثات ہوچکے ہیں، جو کہ تشویشناک ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈہرکی کے قریب ہونے والے حادثہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 936802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش