QR CodeQR Code

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

11 Jun 2021 19:34

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے کہا کہ ملزم نے رئیس مما کے کہنے پر 2014ء میں لانڈھی میں پولیس پر حملہ کیا، پولیس موبائل پر موجود 4 افسران و اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا، ملزم کے کچھ ساتھی پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے شہر قائد میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کی اس دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر صغیر صدیقی پولیس موبائل پر حملے میں ملوث اور مفرور تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر یونٹ 77 کا سابقہ یونٹ انچارج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم 2009ء سے 2016ء تک یونٹ انچارج رہا۔

دوران تفتیش ملزم نے کئی انکشافات کئے،۔ ملزم نے لانڈھی نمبر 6 پر کھڑی پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا، حملے میں پولیس کے 3 افسران اور اہلکار شہید ہوئے تھے۔ انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ رئیس مما کے کہنے پر 2014ء میں لانڈھی میں پولیس پر حملہ کیا، پولیس موبائل پر موجود 4 افسران و اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا۔ چوہدری صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے کچھ ساتھی پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 937526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937526/ایم-کیو-لندن-کا-ٹارگٹ-کلر-گرفتار-دوران-تفتیش-اہم-انکشافات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org