QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اقوام متحدہ

11 Jun 2021 22:01

واشنگٹن پوسٹ کیمطابق اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں غزہ کیخلاف 12 روزہ صیہونی جنگ میں ہونیوالی تباہی پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کیخلاف اپنی حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران غزہ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے ہونیوالی تباہی سے غزہ کے زیادہ تر شمالی، جنوب مشرقی اور غزہ شہر کے گردونواح کے علاقے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ان علاقوں کی تعمیر نو میں کئی ایک سال کا عرصہ لگے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے فلسطین کے خلاف اپنی حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران غزہ میں وسیع تباہی پھیلاتے ہوئے اس کے انفراسٹرکچر کے ایک اہم حصے سمیت سینکڑوں بڑی عمارتوں و دسیوں شاہراہوں کو تباہ کر ڈالا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ، جس میں 28 مئی کے روز لی گئی سیٹیلائٹ تصاویر کی بنیاد پر تجزیہ و تحلیل کیا گیا ہے، سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں و این جی اوز کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کے خلاف اپنی حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران غزہ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ ہونے والی تباہی سے غزہ کے زیادہ تر شمالی، جنوب مشرقی اور غزہ شہر کے گردونواح کے علاقے متاثر ہوئے ہیں جن کی تعمیر نو میں کئی ایک سال کا عرصہ لگے گا۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے غزہ جیسے گنجان آباد علاقے پر انتہائی مہلک ہتھیاروں کے ساتھ غاصب صیہونی رژیم کی روز و شب کی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ سالہا سال قبل سے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے جاری غزہ کا شدید ترین اقتصادی محاصرہ عشروں قبل سے ہی غزہ میں شدید اقتصادی بحران کا سبب بنا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 937552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937552/غاصب-صیہونی-رژیم-نے-غزہ-کے-انفراسٹرکچر-کو-شدید-نقصان-پہنچایا-ہے-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org