QR CodeQR Code

مستونگ، نیٹو کے 20 آئل ٹینکرز نذرآتش

22 Aug 2011 22:50

اسلام ٹائمز:نیٹو فورسز کو سپلائی فراہم کرنے کیلئے پچاس آئل ٹینکر ضلع مستونگ کے علاقے لیویز تھانہ دشت کی حدود میں کھڑے ہوئے تھے کہ ایک کار میں سوار پانچ مسلح افراد نے آئل ٹینکرزپر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔


مستونگ:اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نیٹو کے لئے افغانستان رسد لیکر جانے والے بیس آئل ٹینکرز کو جلا دیا گیا۔ نیٹو فورسز کو سپلائی فراہم کرنے کیلئے پچاس آئل ٹینکر ضلع مستونگ کے علاقے لیویز تھانہ دشت کی حدود میں کھڑے ہوئے تھے کہ ایک کار میں سوار پانچ مسلح افراد نے آئل ٹینکرزپر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس سے بیس آئل ٹینکرز جل گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 93765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93765/مستونگ-نیٹو-کے-20-آئل-ٹینکرز-نذرآتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org