0
Monday 22 Aug 2011 22:50

مستونگ، نیٹو کے 20 آئل ٹینکرز نذرآتش

مستونگ، نیٹو کے 20 آئل ٹینکرز نذرآتش
مستونگ:اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نیٹو کے لئے افغانستان رسد لیکر جانے والے بیس آئل ٹینکرز کو جلا دیا گیا۔ نیٹو فورسز کو سپلائی فراہم کرنے کیلئے پچاس آئل ٹینکر ضلع مستونگ کے علاقے لیویز تھانہ دشت کی حدود میں کھڑے ہوئے تھے کہ ایک کار میں سوار پانچ مسلح افراد نے آئل ٹینکرزپر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس سے بیس آئل ٹینکرز جل گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 93765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش