QR CodeQR Code

قدس شریف، غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ سے 1 فلسطینی خاتون شہید

12 Jun 2021 20:01

غاصب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے شہر قدس شریف میں چاقو رکھنے کے بہانے 1 فلسطینی خاتون کو سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر ہی شہید کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب و قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مقدس شہر قدس شریف میں 1 فلسطینی خاتون کو سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر ہی شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی خبرررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کرنے کے بعد حسب سابق دعوی کیا کہ فلسطینی خاتون کے قبضے میں ایک چاقو تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے فلسطینی خاتون کو نشانہ بنانے کے بعد اس تک طبی امداد بھی پہنچنے نہ دی جس کے باعث وہ زیادہ خون بہہ جانے کے سبب موقع پر ہی شہید ہو گئی۔



خبر کا کوڈ: 937719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937719/قدس-شریف-غاصب-صیہونی-فوجیوں-کی-سیدھی-فائرنگ-سے-1-فلسطینی-خاتون-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org