QR CodeQR Code

نیتن یاہو کا 12 سالہ دور عدم اعتماد پر ختم، نفتالی بینیٹ نیا صیہونی وزیراعظم مقرر

13 Jun 2021 23:10

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی کینیسیٹ میں آج شام کے وقت منعقد ہونیوالے اعتماد کے ووٹ میں لیکوڈ پارٹی کے بنجمن نیتن یاہو کو ہٹا کر نیورائٹ پارٹی کے سابق صیہونی وزیر جنگ نفتالی بینیٹ کو غاصب صیہونی رژیم کا وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو 5 مرتبہ کے بے نتیجہ انتخابات کے بعد بالآخر وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت غاصب صیہونی پارلیمنٹ "کینیسیٹ" میں وقوع پذیر ہونے والے اعتماد کے ووٹ میں لیکوڈ پارٹی کے بنجمن نیتن یاہو کو ہٹا کر نیو رائٹ پارٹی کے نفتالی بینیٹ (Naftali Bennett) کو وزیراعظم بنا دیا گیا ہے جو قبل ازیں نیتن یاہو کی کابینہ میں وزیر جنگ مقرر تھا۔ دوسری جانب میکی لوئی کو کینیسیٹ کا سربراہ اور یائیر لاپید کو نائب وزیراعظم بھی چنا گیا ہے۔ صیہونی سینیٹ کے اتحاد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق نفتالی بینیٹ اور یائیر لاپید، دونوں کو اپنی کابینہ کے فیصلوں میں ویٹو کا حق حاصل ہو گا جبکہ 2 سال کے عرصے کے بعد غاصب صیہونی رژيم کی وزارت عظمی کا قلمدان یائیر لاپید کے سپرد کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 937894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937894/نیتن-یاہو-کا-12-سالہ-دور-عدم-اعتماد-پر-ختم-نفتالی-بینیٹ-نیا-صیہونی-وزیراعظم-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org