QR CodeQR Code

انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائے گا، کنور دلشاد

14 Jun 2021 11:10

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سیکریسی ختم ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے سیکریسی نہیں رہے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائے گا اور سیکریسی ختم ہو جائے گی۔ کنور دلشاد نے بتایا کہ حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری کا سوال ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ماضی میں بھی پاکستان آ کر ووٹ کاسٹ کرتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 937967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937967/انٹرنیٹ-بیلٹنگ-کے-ذریعے-سارا-ڈیٹا-نادرا-پاس-چلا-جائے-گا-کنور-دلشاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org