0
Monday 14 Jun 2021 11:10

انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائے گا، کنور دلشاد

انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائے گا، کنور دلشاد
اسلام ٹائمز۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے سیکریسی نہیں رہے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائے گا اور سیکریسی ختم ہو جائے گی۔ کنور دلشاد نے بتایا کہ حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری کا سوال ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ماضی میں بھی پاکستان آ کر ووٹ کاسٹ کرتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش