QR CodeQR Code

کینیڈ، مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر 2 افراد گرفتار

16 Jun 2021 08:46

اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ایک دہشتگرد نے مسلمان فزیو تھراپسٹ سلمان، انکی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 938306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938306/کینیڈ-مسجد-میں-زبردستی-گھسنے-کی-کوشش-پر-2-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org