0
Wednesday 16 Jun 2021 08:46

کینیڈ، مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر 2 افراد گرفتار

کینیڈ، مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر 2 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ایک دہشتگرد نے مسلمان فزیو تھراپسٹ سلمان، انکی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 938306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش