QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا ہر طالبعلم کو پاس کرنے کا فیصلہ

17 Jun 2021 13:52

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہر بچے کو پاسنگ مارکس ملیں گے، جبکہ نتائج سے مطمئن نہ ہونے پر تمام پیپرز دینے کا آپشن موجود ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی بچے کو فیل نہیں کیا جائے گا، ہر بچے کو پاسنگ مارکس ملیں گے اور نتائج سے مطمئن نہ ہونے پر تمام پیپرز دینے کا آپشن موجود ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق ایجوکیشن کمیٹی اجلاس میں اختیاری مضامین کے امتحانات کی بات ہوئی، اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ طالب علموں کے پریکٹیکل امتحانات بھی ہوں گے، کسی بچے کو فیل نہیں کیا جائے گا، ہر بچے کو پاسنگ مارکس ملیں گے، جبکہ نتائج سے مطمئن نہ ہونے پر تمام پیپرز دینے کا آپشن موجود ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 938529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938529/سندھ-حکومت-کا-ہر-طالبعلم-کو-پاس-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org