0
Thursday 17 Jun 2021 13:52

سندھ حکومت کا ہر طالبعلم کو پاس کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ہر طالبعلم کو پاس کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی بچے کو فیل نہیں کیا جائے گا، ہر بچے کو پاسنگ مارکس ملیں گے اور نتائج سے مطمئن نہ ہونے پر تمام پیپرز دینے کا آپشن موجود ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق ایجوکیشن کمیٹی اجلاس میں اختیاری مضامین کے امتحانات کی بات ہوئی، اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ طالب علموں کے پریکٹیکل امتحانات بھی ہوں گے، کسی بچے کو فیل نہیں کیا جائے گا، ہر بچے کو پاسنگ مارکس ملیں گے، جبکہ نتائج سے مطمئن نہ ہونے پر تمام پیپرز دینے کا آپشن موجود ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 938529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش