QR CodeQR Code

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

18 Jun 2021 02:08

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،  تاہم ابھی تک متاثرہ مقامات پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4  اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔


خبر کا کوڈ: 938627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938627/ملک-کے-مختلف-شہروں-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org