QR CodeQR Code

کورونا کی تیسری لہر کیلئے تمام ریاستی حکومتیں تیاری کریں، مایاوتی

18 Jun 2021 22:39

بہوجن سماج پارٹی کی صدر نے تمام ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام حالات اور معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے تمام ریاستی حکومتوں کو خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ سائنسدانوں کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک ہونے کے خدشہ کی وجہ سے تمام ریاستی حکومتیں اس کی پوری تیاری کریں۔ مایاوتی نے آج اس حوالے سے دو ٹویٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں عوام کی حصہ داری اسی وقت یقینی ہو سکتی ہے جب ٹیکہ ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہو، ویسے کورونا کی دوسری لہر کی طرح تیسری لہر سے بچانے کے لئے دیہی علاقوں میں پوری تیاری ہونی چاہیئے۔ انہوں نے تمام ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام حالات اور معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے تمام ریاستی حکومتوں کو خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 938732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938732/کورونا-کی-تیسری-لہر-کیلئے-تمام-ریاستی-حکومتیں-تیاری-کریں-مایاوتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org