QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

20 Jun 2021 02:01

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع سپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گے جب کہ مقابلے کے دوران 32 سالہ نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع سپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گے جب کہ مقابلے کے دوران 32 سالہ نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید 32 سالہ نائیک نزاکت خان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے، آپریشن میں مارے گے دہشت گرد ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 939002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939002/شمالی-وزیرستان-میں-ا-پریشن-کے-دوران-دو-دہشتگرد-ہلاک-ایک-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org