0
Sunday 20 Jun 2021 02:01

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع سپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گے جب کہ مقابلے کے دوران 32 سالہ نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید 32 سالہ نائیک نزاکت خان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے، آپریشن میں مارے گے دہشت گرد ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش