QR CodeQR Code

جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمنی تیل کا حامل ایک اور بحری بیڑہ ضبط کر لیا

21 Jun 2021 15:30

المسیرہ کیمطابق یمنی وزارت تیل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کیجانب سے بڑی مقدار میں ایندھن کے حامل ایک اور یمنی بحری بیڑے کو روک لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت تیل کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے بڑی مقدار میں ایندھن کے حامل ایک اور یمنی بحری بیڑے کو ضبط کر لیا ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق عصام المتوکل نے کہا کہ ضبط کئے گئے یمنی بحری بیڑے میں یمنی شہریوں کےروزانہ استعمال کا 23 ہزار 66 ٹن ڈیزل موجود ہے جبکہ اس بحری بیڑے کے ضبط کئے جانے سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہاتھوں حال ہی میں ضبط کئے گئے تیل و خوراک سے بھرے یمنی بحری بیڑوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 939255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939255/جارح-سعودی-فوجی-اتحاد-نے-یمنی-تیل-کا-حامل-ایک-اور-بحری-بیڑہ-ضبط-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org