0
Monday 21 Jun 2021 15:30

جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمنی تیل کا حامل ایک اور بحری بیڑہ ضبط کر لیا

جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمنی تیل کا حامل ایک اور بحری بیڑہ ضبط کر لیا
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت تیل کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے بڑی مقدار میں ایندھن کے حامل ایک اور یمنی بحری بیڑے کو ضبط کر لیا ہے۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق عصام المتوکل نے کہا کہ ضبط کئے گئے یمنی بحری بیڑے میں یمنی شہریوں کےروزانہ استعمال کا 23 ہزار 66 ٹن ڈیزل موجود ہے جبکہ اس بحری بیڑے کے ضبط کئے جانے سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہاتھوں حال ہی میں ضبط کئے گئے تیل و خوراک سے بھرے یمنی بحری بیڑوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 939255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش