QR CodeQR Code

چینی صدر کیجانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد کا پیغام

21 Jun 2021 19:48

اپنے ایک خصوصی پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی و انتہائی قریبی تعاون کی استواری کیلئے نومنتخب ایرانی صدر کیساتھ ہر قسم کے تعاون کو تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ نے آج نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو بھاری اکثریت کے ساتھ عوامی انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی سرکاری خبررساں ایجنسی شینہوا کے مطابق شن جن پنگ نے اپنے پیغام میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ چین و ایران دو انتہائی اہم شراکتدار ہیں جبکہ اس سال، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی استواری کی 50ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ایران و چین کے درمیان استوار دوستانہ تعلقات میں وسعت کو انتہائی اہم گردانتا ہوں اور تزویراتی و دوطرفہ تعلقات کی توسیع، متقابل سیاسی اعتماد کے استحکام اور دونوں ممالک و ان کی عوام کے مشترکہ مفاد کے حصول کے لئے مختلف میدانوں میں تعمیری تعاون کی توسیع کی خاطر میں نومنتخب ایرانی صدر کے ساتھ ہر میدان میں تعاون کے لئے تیار ہوں۔


خبر کا کوڈ: 939290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939290/چینی-صدر-کیجانب-سے-نومنتخب-ایرانی-کو-مبارکباد-کا-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org