QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

22 Jun 2021 09:38

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔آپریشن کے دوران مبینہ دہشتگرد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور دستی بم کا دھماکا بھی کیا گیا، جس سے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 939373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939373/کوئٹہ-میں-سی-ٹی-ڈی-کا-ا-پریشن-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org