QR CodeQR Code

عثمان کاکڑ کی موت طبعی قرار، انتقال برین ہیمریج سے ہوا، ایم ایل رپورٹ

22 Jun 2021 17:18

پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار کر لی گئی، جسکے مطابق انکی موت کو طبعی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عثمان کاکڑ کا انتقال برین ہیمریج سے ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز وفات پانے والے پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کے نتائج میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق ایم ایل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عثمان کاکڑ کا انتقال برین ہیمریج سے ہوا ہے اور ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا، البتہ جسم کے مختلف حصوں پر سرجری یا کینولاز کے نشانات موجود تھے۔ کیمیکل اور پیتھولوجی رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا حتمی تعین ہوسکے گا۔ ایم ایل رپورٹ کے مطابق موت طبعی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آئندہ ایک ہفتے تک آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 939464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939464/عثمان-کاکڑ-کی-موت-طبعی-قرار-انتقال-برین-ہیمریج-سے-ہوا-ایم-ایل-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org