QR CodeQR Code

حکومت حیا کا کلچر چاہتی ہے تو خیرمقدم کرینگے، فرید پراچہ

23 Jun 2021 08:31

لاہور میں تقریب سے خطاب میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ محض لباس ہی بے راہ روی کیوجہ نہیں، اس میں ٹی وی پر کمرشل، اشتہارات، مخلوط نظام تعلیم اور مخلوط پروگرامات بھی ایک وجہ ہیں، ان چیزوں کی اصلاح بھی ضرور ی ہے، جو بے راہ روی کا باعث بنتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت اگر حیا کا کلچر پیدا کرنا چاہتی ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا، جماعت اسلامی حکومت کے ان عزائم کی تائید کرے گی، البتہ یہ بات واضح رہے کہ محض لباس ہی بے راہ روی کی وجہ نہیں، اس میں ٹی وی پر کمرشل، اشتہارات، مخلوط نظام تعلیم اور مخلوط پروگرامات بھی ایک وجہ ہیں، ان چیزوں کی اصلاح بھی ضروری ہے، جو بے راہروی کا باعث بنتے ہیں۔ اس کی ذمہ داری صرف خواتین پر ہی نہیں ڈالی جا سکتی، اس میں وہ مرد بھی شامل ہیں، جو بے حیائی کے پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ خاتون اول پردے کے حوالے سے ایک مثال ہیں، وہ ایک قدم آگے بڑھ کر ملک کے تعلیمی اداروں میں خواتین اور بچیوں کے ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تعلیمی اداروں میں بے راہروی پر مبنی خواتین و مرد کے لباس پہننے پر پابندی عائد کی جائے اور ملک کے قومی وقار اور اسلامی تشخص کے مطابق لباس کے بارے میں احکامات جاری کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 939566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939566/حکومت-حیا-کا-کلچر-چاہتی-ہے-خیرمقدم-کرینگے-فرید-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org