QR CodeQR Code

جوہر ٹاون میں ہونیوالا دھماکہ بم کا تھا، آئی جی پنجاب

23 Jun 2021 14:53

آئی جی پنجاب نے کہا کہ بم گاڑی میں نصب تھا یا خودکش حملہ تھا اس کی تفتیش ابھی جاری ہے، سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے، جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے، حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ جوہر ٹاون میں ہونیوالا دھماکہ بم کا تھا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ بم گاڑی میں نصب تھا یا خودکش حملہ تھا اس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے، جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے، حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کا ریکارڈ نکلوا لیا گیا ہے، گاڑی کے مالک کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 939630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939630/جوہر-ٹاون-میں-ہونیوالا-دھماکہ-بم-کا-تھا-ا-ئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org