QR CodeQR Code

اگر اپوزیشن ثابت کرے کہ کام نہیں ہو رہا تو استعفیٰ دے دونگا، جام کمال

23 Jun 2021 16:33

ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں یہ کہہ دیں کہ کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا تو میں بغیر کسی تاخیر کے استعفیٰ پیش کر دوںگا اور اگر یہ سچ ہے تو اپوزیشن معافی مانگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن جماعتوں کے تمام ارکان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی جماعتوں نے اگر یہ ثابت کر دیا کہ حکومت کے پروجیکٹس جھوٹے ہیں، تو میں اسی وقت مستعفی ہو جاؤںگا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کی ایک ویب سائٹ پر بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں یہ کہہ دیں کہ کوئٹہ میں سریاب، نواکلی، لنک بادینی، ریڈیو پاکستان، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور ہنہ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا تو میں بغیر کسی تاخیر کے استعفیٰ پیش کر دوںگا۔ انہوں نے اپوزیشن اور نیشنل پارٹی کے رہنماء ثناء اللہ بلوچ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر میری باتیں درست ہیں اور کام جاری ہے تو ثناء اللہ بلوچ اور ان کے حمایتی بلوچستان کے عوام کو گمراہ کرنے اور ان سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں۔


خبر کا کوڈ: 939656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939656/اگر-اپوزیشن-ثابت-کرے-کہ-کام-نہیں-ہو-رہا-استعفی-دے-دونگا-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org