QR CodeQR Code

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون نے سینیٹ الیکشن میں مک مکا کیا، قادر مندوخیل

24 Jun 2021 06:05

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری جہاں ڈیرے جما لیتے ہیں، وہاں سے کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے، بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قاف لیگ ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی ہے اور یہ انکے ساتھ کوئی پہلی ملاقات نہیں تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون نے سینیٹ الیکشن میں پنجاب میں مک مکا کرکے نشستیں آپس میں تقسیم کی تھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری جہاں ڈیرے جما لیتے ہیں، وہاں سے کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے۔ آصف زرداری اور پرویز الہٰی کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قاف لیگ ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی ہے اور یہ ان کے ساتھ کوئی پہلی ملاقات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کے نامزد کردہ باقی لوگوں کو بھی کوئی سزا نہیں ملی، اکثر ضمانتوں پر ہیں جبکہ پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ پر باہر بھیجا گیا۔


خبر کا کوڈ: 939745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939745/پی-ٹی-آئی-اور-مسلم-لیگ-نون-نے-سینیٹ-الیکشن-میں-مک-مکا-کیا-قادر-مندوخیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org