QR CodeQR Code

نئی دہلی میں نریندر مودی کی صدارت میں کشمیر اجلاس ختم

24 Jun 2021 21:05

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے طلب کردہ ’کل جماعتی میٹنگ‘ تین گھنٹے سے زیادہ چلی، جس میں بیشتر شرکاء نے ریاست کی بحالی کی بات کی اور نریندر مودی نے کشمیری سیاسی لیڈروں کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل پر وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے طلب کردہ ’کل جماعتی میٹنگ‘ تین گھنٹے سے زیادہ چلی، جس میں بیشتر شرکاء نے ریاست کی بحالی کی بات کی اور نریندر مودی نے کشمیری سیاسی لیڈروں کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ سینئر کانگریس لیڈران غلام نبی آزاد، نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ اور عمر فاروق، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی، بی جے پی کے چمن لال اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین وزیر اعظم کی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والے اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

جموں و کشمیر کی سیاست کے لئے انتہائی اہم تصور کئے جانے والے اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل ایڈوائزر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور بہت سارے دیگر اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 939879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939879/نئی-دہلی-میں-نریندر-مودی-کی-صدارت-کشمیر-اجلاس-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org