QR CodeQR Code

نومنتخب ایرانی صدر کو ونزوئلا کے صدر کا فون

آیت اللہ رئیسی کیساتھ گفتگو میں عالمی سامراجیت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق رائے حاصل ہوا ہے، نکولس میڈورو

24 Jun 2021 21:47

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے پیغام کیمطابق، تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکبادی کے ٹیلیفون میں ونزوئلا کے صدر نے تاکید کی ہے کہ آیت اللہ رئیسی کیساتھ گفتگو میں ہم نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائینگے تاکہ اپنی قوموں کیخلاف جاری عالمی سامراجیت کی معاندانہ پالیسیوں کے برعکس، اپنی اقوام کو ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن کر پائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ونزوئلا کے صدر نکولس میڈورو نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں اطلاع دی ہے کہ انہوں نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کے تیرہویں صدر منتخب ہونے پر ٹیلیفونک گفتگو میں مبارکباد پیش کی ہے۔ نکولس میڈورو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہمیں اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ ہم اپنی اقوام کے خلاف جاری عالمی سامراجیت کی معاندانہ پالیسیوں کے مقابلے میں اپنی قوموں کو ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایران و وینزوئلا کے درمیان گذشتہ 2 دہائیوں سے انتہائی قریبی تعلقات استوار ہیں جبکہ یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے وینزوئلا پر عائد شدید پابندیوں و سرحدی محاصرے کے باعث وینزوئلا میں نمودار ہونے والے ایندھن کے بحران کے باعث، ایران نے عالمی خطرات مول لیتے ہوئے مئی 2020ء میں مجموعی طور پر 27 کروڑ لٹر سے زائد ایرانی پٹرول کے حامل اپنے 5 بحری بیڑے وینزوئلا پہنچائے تھے۔


خبر کا کوڈ: 939887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939887/آیت-اللہ-رئیسی-کیساتھ-گفتگو-میں-عالمی-سامراجیت-کیخلاف-مشترکہ-جدوجہد-پر-اتفاق-رائے-حاصل-ہوا-ہے-نکولس-میڈورو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org