0
Thursday 24 Jun 2021 21:47
نومنتخب ایرانی صدر کو ونزوئلا کے صدر کا فون

آیت اللہ رئیسی کیساتھ گفتگو میں عالمی سامراجیت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق رائے حاصل ہوا ہے، نکولس میڈورو

آیت اللہ رئیسی کیساتھ گفتگو میں عالمی سامراجیت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق رائے حاصل ہوا ہے، نکولس میڈورو
اسلام ٹائمز۔ ونزوئلا کے صدر نکولس میڈورو نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں اطلاع دی ہے کہ انہوں نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کے تیرہویں صدر منتخب ہونے پر ٹیلیفونک گفتگو میں مبارکباد پیش کی ہے۔ نکولس میڈورو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہمیں اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ ہم اپنی اقوام کے خلاف جاری عالمی سامراجیت کی معاندانہ پالیسیوں کے مقابلے میں اپنی قوموں کو ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایران و وینزوئلا کے درمیان گذشتہ 2 دہائیوں سے انتہائی قریبی تعلقات استوار ہیں جبکہ یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے وینزوئلا پر عائد شدید پابندیوں و سرحدی محاصرے کے باعث وینزوئلا میں نمودار ہونے والے ایندھن کے بحران کے باعث، ایران نے عالمی خطرات مول لیتے ہوئے مئی 2020ء میں مجموعی طور پر 27 کروڑ لٹر سے زائد ایرانی پٹرول کے حامل اپنے 5 بحری بیڑے وینزوئلا پہنچائے تھے۔
خبر کا کوڈ : 939887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش