QR CodeQR Code

چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

24 Jun 2021 22:01

پولیس کے مطابق مقتولین اپنے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ ضلع کچہری کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ضلع کچہری کے اندر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین اپنے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 939893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939893/چارسدہ-میں-مخالفین-کی-فائرنگ-سے-2-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org