0
Thursday 24 Jun 2021 22:01

چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ ضلع کچہری کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ضلع کچہری کے اندر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین اپنے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش