QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

25 Jun 2021 00:28

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ‏ہیں، انفیکشن کے باعث ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی ‏اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ‏ہیں، انفیکشن کے باعث ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا۔ اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو آئی سی یو میں رکھا ہے اور ان کے ‏مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنے پر مامور ہے، جس کی ‏نگرانی میں علاج کیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی پہنچے تھے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں اسپتال ‏میں داخل کروایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 939916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939916/مولانا-فضل-الرحمان-کی-طبیعت-ناساز-ا-ئی-سی-یو-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org