0
Friday 25 Jun 2021 00:28

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی ‏اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ‏ہیں، انفیکشن کے باعث ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا۔ اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو آئی سی یو میں رکھا ہے اور ان کے ‏مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنے پر مامور ہے، جس کی ‏نگرانی میں علاج کیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی پہنچے تھے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں اسپتال ‏میں داخل کروایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش