QR CodeQR Code

قلات میں پولیس کی کارروائی، چوری کی گاڑی برآمد، ملزم گرفتار

25 Jun 2021 16:58

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی اور ایس ایچ او نذیر احمد نے کارروائی کرتے ہوئے 2008ء میں کراچی سے پک اپ گاڑی چوری کرنیوالے ملزم شجاع الملک ولد خان محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے قلات میں پولیس کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے، جو کراچی سے چوری ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی اور ایس ایچ او نذیر احمد نے کارروائی کرتے ہوئے 2008ء میں کراچی سے پک اپ گاڑی چوری کرنے والے ملزم شجاع الملک ولد خان محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق ضلع قلات سے ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف 412-420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے، تفتیش مکمل کرکے اعلیٰ حکام کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 940017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940017/قلات-میں-پولیس-کی-کارروائی-چوری-گاڑی-برآمد-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org