QR CodeQR Code

پشاور میں خاندان کے 7 افراد کا قتل، گھر کا سربراہ ہی قاتل نکلا

26 Jun 2021 23:35

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں کوئی اور نہیں بلکہ گھر کا سربراہ ابراہیم ملوث نکلا ہے، ملزم کو تمام تر شواہد کی روشنی میں چارسدہ کے علاقے تنگی سے حراست میں لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے چند روز قبل ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل پشاور کے علاقے چمکنی میں واقع ایک گھر میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں کوئی اور نہیں بلکہ گھر کا سربراہ ابراہیم ملوث نکلا ہے، ملزم کو تمام تر شواہد کی روشنی میں چارسدہ کے علاقے تنگی سے حراست میں لیا گیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس کی بیوی کے حبیب اللہ نامی شخص سے تعلقات تھے، پہلے اس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور حبیب اللہ کو قتل کیا، اس کے بعد اس نے اپنے بچوں سمیت گھر میں موجود چچازاد کی بیوی اور ایک بچے کو بھی طیش میں آکر گولیاں مار کر قتل کیا۔


خبر کا کوڈ: 940247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940247/پشاور-میں-خاندان-کے-7-افراد-کا-قتل-گھر-سربراہ-ہی-قاتل-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org