QR CodeQR Code

سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی انکوائری کا نوٹیفیکیشن جاری

27 Jun 2021 20:38

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق سینیٹر کے وفات کے بعد انکے اہلخانہ سمیت بعض سیاسی شخصیات کیجانب سے انکی موت کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا۔ جسکے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کیجانب سے انکوائری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء، سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری کی سربراہی جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ کریں گے، جس میں واقعے کی مکمل تحقیقات ہوگی۔ یاد رہے کہ سابق سینیٹر کی وفات کے بعد ان کے اہل خانہ سمیت بعض سیاسی شخصیات کی جانب سے ان کی موت کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا۔ اس حوالے سے اپوزیشن ارکان نے بھی بات کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 940360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940360/سابق-سینیٹر-عثمان-کاکڑ-کی-موت-انکوائری-کا-نوٹیفیکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org