1
Sunday 27 Jun 2021 20:38

سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی انکوائری کا نوٹیفیکیشن جاری

سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی انکوائری کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء، سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری کی سربراہی جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ کریں گے، جس میں واقعے کی مکمل تحقیقات ہوگی۔ یاد رہے کہ سابق سینیٹر کی وفات کے بعد ان کے اہل خانہ سمیت بعض سیاسی شخصیات کی جانب سے ان کی موت کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا۔ اس حوالے سے اپوزیشن ارکان نے بھی بات کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 940360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش