QR CodeQR Code

وزیراعظم 5 جولائی کو بلوچستان کا دورہ اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے

30 Jun 2021 21:15

وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم کو صوبے میں جاری اہم منصوبوں کا دورہ کرائیں گے اور وزیراعظم کو گوادر پورٹ کی آپریشنل سرگرمیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پانچ جولائی کو بلوچستان آئیں گے اور گوادر کا دورہ کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی و وفاقی وزراء بھی اس دورے میں ان کے ساتھ ہونگے۔ مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم کو صوبے میں جاری اہم منصوبوں کا دورہ کرائیں گے اور وزیراعظم کو گوادر پورٹ کی آپریشنل سرگرمیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 940890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940890/وزیراعظم-5-جولائی-کو-بلوچستان-کا-دورہ-اور-ترقیاتی-منصوبوں-افتتاح-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org