QR CodeQR Code

ایم پی اے نمبر پلیٹ والی گاڑی میں رکن اسمبلی نہ ہوئے تو گاڑی بند کرنے کا فیصلہ

30 Jun 2021 22:05

بلوچستان کے دارالحکومت میں ایس ایس پی ٹریفک کیجانب سے حکم جاری ہوا ہے کہ ان گاڑیوں کو بند کر دیا جائے، جن پر ایم پی اے کی نمبر پلیٹ لگی ہو لیکن اسکے اندر رکن صوبائی اسمبلی موجود نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سرکاری نمبر پلیٹ اور نمبر پلیٹ پر ایم پی اے لکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسی گاڑیاں ان لوگوں کے پاس ہیں، جو خود نہ کسی سرکاری عہدے پر فائز ہیں اور نہ ہی رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکور گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کی جائے اور اگر سرکاری ملازم یا ایم پی اے خود گاڑی میں موجود نہ ہو تو ان کی گاڑی بند کر دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک اہلکاروں کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نان کسٹم پیڈ اور پراٸیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف بھی کاررواٸی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 940899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940899/ایم-پی-اے-نمبر-پلیٹ-والی-گاڑی-میں-رکن-اسمبلی-نہ-ہوئے-بند-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org