QR CodeQR Code

عراق، صلاح الدین و حلہ میں 2 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا شکار

2 Jul 2021 22:19

مقامی میڈیا کیمطابق دارالحکومت بغداد کے شمال اور شہر حلہ میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بموں سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے بم حملوں کا شکار ہو کر تباہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین کے ایک علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کا شکار ہوا جبکہ دوسرا قافلہ شہر حلہ میں بم سے ٹکرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق "سرایا ثورۃ العشرین الثانیہ" نامی مزاحمتی گروہ نے پہلے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ شہر حلہ میں وقوع پذیر ہونے والے دوسرے بم دھماکے کے حوالے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 941232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941232/عراق-صلاح-الدین-حلہ-میں-2-امریکی-فوجی-قافلے-بم-حملوں-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org