QR CodeQR Code

ماسکو "ایران کیساتھ بین الاقوامی تجارتی تعاون" کو معمول پر لانا چاہتا ہے، روس

4 Jul 2021 22:08

خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے ایران کیساتھ عالمی برادری کے تجارتی تعاون کو معمول پر لانے کیلئے ابھی سے مناسب زمینہ فراہم کئے جانیکی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ روس، ایرانی جوہری معاہدے کے نفاذ کو ایک مستحکم اور قابل پیشینگوئی طریقہ کار پر استوار کر کے؛ ایران کیساتھ پرامن جوہری توانائی سمیت اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تحقیقی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں وسیع بین الاقوامی تعاون کو معمول پر لانے کیلئے حالات پیدا کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تکنیکی اور تحقیقاتی شعبوں میں ایران کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو معمول پر لانے کے لئے ابھی سے حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں ماریا زاخاروا کا کہنا تھا کہ روس، ایرانی جوہری معاہدے کے نفاذ کو ایک مستحکم اور قابل پیشینگوئی طریقہ کار پر استوار کر کے ایران کے ساتھ پرامن جوہری توانائی سمیت اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تحقیقی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں وسیع بین الاقوامی تعاون کو معمول پر لانے کے لئے حالات پیدا کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 941558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941558/ماسکو-ایران-کیساتھ-بین-الاقوامی-تجارتی-تعاون-کو-معمول-پر-لانا-چاہتا-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org