QR CodeQR Code

ویانا مذاکرات کا مقصد جوہری معاہدے کو اپنی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور بس! روس

5 Jul 2021 18:27

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کیخاطر ویانا میں جاری مذاکرات کے حوالے سے مغرب و امریکہ کے بڑھتے مطالبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں روسی سفیر میخائیل اولیانوف نے تاکید کی ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد صرف اور صرف ایرانی جوہری معاہدے کو اسکی اصل شکل میں بحال کرنا ہے اور بس!


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے لئے روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ ویانا مذاکرات کا مقصد ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کو اس کی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور کچھ نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں میخائیل اولیانوف نے روسی وزیر خارجہ سرگئے لاؤروف کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مغرب ایران کے میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل جیسے دوسرے معاملات کو بھی ویانا مذاکرات کے ساتھ جوڑنے کی مذموم کوشش میں ہے، لکھا کہ ویانا مذاکرات کا متفقہ مقصد صرف اور صرف ایرانی جوہری معاہدے کو اس کی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور بس! روسی سفارتکار نے تاکید کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے نہ کچھ زیادہ اور نہ ہی کم..


خبر کا کوڈ: 941708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941708/ویانا-مذاکرات-کا-مقصد-جوہری-معاہدے-کو-اپنی-اصلی-شکل-میں-بحال-کرنا-ہے-اور-بس-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org