QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان اپنے عہدے سے مستعفی، صدر مملکت کو خط بھیج دیا

7 Jul 2021 18:49

چند ماہ قبل وزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا، جسکے بعد انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ گذشتہ روز ایک وفاقی وزیر نے بھی اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر بلوچستان کا استعفیٰ متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے گورنر جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گورنر بلوچستان نے اپنا استعفیٰ ایک خط میں لکھ کر پیش کر دیا ہے, جو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا جا چکا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے استعفے کی وجہ پیش نہیں کی ہے. یاد رہے کہ چند ماہ قبل وزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ گذشتہ روز ایک وفاقی وزیر نے بھی اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر بلوچستان کا استعفیٰ متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 942119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942119/گورنر-بلوچستان-اپنے-عہدے-سے-مستعفی-صدر-مملکت-کو-خط-بھیج-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org