QR CodeQR Code

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چاہیئے، مولا بخش چانڈیو

7 Jul 2021 21:12

حیدرآباد میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کبھی سیاسی جماعت نہیں تھی، میاں صاحب نے اسے سیاسی جماعت بنایا حکومت کے خلاف محاذ بنانا ہے تو بہت سارے لوگوں سے بات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چاہیئے۔ حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے سامنے تحریک کا ماحول ہو اور اپوزیشن کمزوری کا مظاہرہ کریگی تو وہ حکومت کی سپورٹ ہوگی۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کبھی سیاسی جماعت نہیں تھی، میاں صاحب نے اسے سیاسی جماعت بنایا  حکومت کے خلاف محاذ بنانا ہے تو بہت سارے لوگوں سے بات کریں گے، پارٹیوں کو اپنا وقار بنانا چاہیئے اور اقتدار کے مالکانہ حقوق لینا چائیں۔ آخر میں انہوں نے ویمن میڈیا سینٹر کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور طالبات میں اسناد تقسیم کی۔ تربیتی ورکشاپ میں آئے ہوئے شرکاء نے بھی وویمن میڈیا سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 942142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942142/پاکستان-کی-سیاسی-جماعتوں-کو-ٹھیکے-پر-اقتدار-لینا-بند-کردینا-چاہیئے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org