QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم دھماکے میں تباہ

8 Jul 2021 18:59

عراقی میڈیا کیمطابق ملک میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ جنوبی شہر بصرہ میں سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ جنوبی شہر بصرہ میں بم حملے کا شکار بن کر تباہ ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ بصرہ سے ناصریہ کی جانب گامزن تھا کہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا۔ عوامی مزاحمتی محاذ سے قریبی چینل صابرین نیوز کے مطابق امریکی فوج کے اس قافلے پر گذشتہ شب حملہ کیا گیا جبکہ ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 942324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942324/عراق-امریکی-فوج-کا-لاجسٹک-قافلہ-بم-دھماکے-میں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org