QR CodeQR Code

بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ حادثے کا شکار

9 Jul 2021 15:46

زخمی مسافروں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں طبی امدار کیلئے سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سانحے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بردار کوچ بیلہ کے علاقے میں تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیلہ کی قومی شاہراہ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ زخمی مسافروں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں طبی امدار کیلئے سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سانحے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 942449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942449/بیلہ-کے-مقام-پر-مسافر-کوچ-حادثے-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org