QR CodeQR Code

کوئٹہ میں 18 گھنٹوں تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

9 Jul 2021 16:03

کیسکو حکام کی جانب سے شہر کے بعض علاقوں میں 18 گھنٹوں تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس سے عوام الناس کی زندگی بہت متاثر ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شدید گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں بجلی بھی ناپید ہونے لگی ہے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے شہر کے بعض علاقوں میں 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون آباد، ہزارہ ٹاؤن، کاکڑ کالونی، سریاب روڈ، سرکی روڈ اور شہر کے بعض دیگر علاقوں میں شدید گرمی میں کیسکو کی مجرمانہ غفلت کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے، جس کی وجہ سے عوام کی زندگی بہت متاثر ہوئی ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ بروقت بل کی ادائیگی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 942455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942455/کوئٹہ-میں-18-گھنٹوں-تک-غیر-اعلانیہ-لوڈشیڈنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org