QR CodeQR Code

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے شاندار کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ناصر شاہ

9 Jul 2021 23:52

اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مرتضی وہاب نوجوان ہیں، کراچی کے مسائل کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں، کراچی کا بیٹا بھٹو کا جیالا کراچی کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر بنتے ہیں تو انتہائی خوش آئند ہوگا، مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے شاندار کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے پیغام میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مرتضی وہاب نوجوان ہیں، کراچی کے مسائل کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کا بیٹا بھٹو کا جیالا کراچی کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 942526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942526/مرتضی-وہاب-ایڈمنسٹریٹر-کی-حیثیت-سے-شاندار-کام-کرنے-صلاحیت-رکھتے-ہیں-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org