QR CodeQR Code

چاروں صوبوں نے تحریک لبیک پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی

12 Jul 2021 15:03

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے چاروں صوبوں نے تحریک لبیک پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کیلئے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 942971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942971/چاروں-صوبوں-نے-تحریک-لبیک-پر-مکمل-پابندی-کی-حمایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org