QR CodeQR Code

دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پر بنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی، نیڈ پرائس

13 Jul 2021 10:55

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ 40 سال سے جاری تشدد کے خاتمے کا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پر بنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اُسی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا جسے عوامی حمایت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسی حکومت کو دنیا تسلیم کرے گی جو واضح اکثریت رکھتی ہو اور خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے۔ نیڈ پرائس نے یہ بھی کہا ہے کہ 40 سال سے جاری تشدد کے خاتمے کا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے۔


خبر کا کوڈ: 943158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943158/دنیا-افغانستان-میں-طاقت-کے-زور-پر-بنائی-گئی-حکومت-قبول-نہیں-کرے-گی-نیڈ-پرائس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org